اسلام آباد (یس ڈیسک) منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔
عمران خان سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کی دیانتداری سے خدمت کی، کبھی اپنے کاروبار یا ذاتی مفاد کے لئے نہیں سوچا لیکن تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے دیکھا کہ میں اب اس نظام میں مزید عوام کی خدمت نہیں کر پاؤں گا۔
اس لئے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب میں عمران خان کے شانہ بشانہ کام کروں گا۔
واضح رہے کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے ممتاز تارڑ کو شکست دی تھی اور بعد ازاں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔