اسلام آباد: مظفر گڑھ سے نون لیگ کے ایم این اے عاشق گوپانگ اور ایم پی اے عامرگوپانگ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، چیئرمین تحریک انصاف نے دونوں شخصیات کا خیرمقدم کیا ہے۔
ردار عاشق گوپانگ اور عامر گوپانگ نے ساتھیوں کے ہمراہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ عاشق گوپانگ اور عامر گوپانگ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اور غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے عاشق گوپانگ اورعامر گوپانگ کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے راجن پور سے موجودہ ممبر قومی اسمبلی جعفر لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی مینا لغاری اور سابق سینیٹر محسن لغاری بھی تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔ سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔