مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔
سابق وزیر ِقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 13 آزاد نو منتخب ارکانِ صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ، جبکہ پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں حکومت سازی کے لیےمسلم لیگ ن ہی کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کو 18 ارکان کی ضرورت ہے، 130 ارکان مسلم لیگ ن کے اپنے ہیں، پیپلز پارٹی کے 6 اور آزاد کے 13 ارکان ملا کر 19 ارکان بن جاتے ہیں، اس طرح پنجاب میں حکومت انشاء اللہ مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔