پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ سپین ن نے 69 واں یوم آزادی بارسلونا میں ایک منفرد اور قابل تقلید انداز میں منایا۔ ن لیگی کارکنوں اور قائدین نے کتلونیا کے صدارتی دفتر اور بارسلونا کے میئر کے دفتر کے سامنے موجود پلاسہ خائیمے میں ایک سٹال کا انعقاد کیا۔ جس میں اس اہم ترین جگہ پر آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو پاکستان سے متعلق معلوماتی پمفلٹ اور پھول پیش کیے گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سرپرست چوہدری محمد افضال کے مطابق ، ہم دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے تھے کہ، ہمارا ملک بھی دنیا میں اہم ترین خطہ ارضی ہے اور پاکستان نے دنیا میں بعض امور میں کارہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں۔ اور پھول دینے کا مقصد صرف یہ تھا کہ، ہم دنیا کو آگاہ کریں کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور لوگوں میں محبتیں بانٹنا ہمارا شیوہ ہے۔
اس موقع پر خلیم بٹ۔ مہر قمر علی چوہدری۔ میاں محمد اظہر۔ میاں عمران ساجد۔ بابا ذوالفقار علی حشمت۔ ایاز عباسی۔ جمی شیخ۔ وقار احمد۔ الیگزاندر راجو۔ راجہ ضیاء صدیق بھٹیاں۔ سید ابرار بخاری۔ معراج الدین لکی۔ چوہدری ایاز آف مٹھانہ چک۔ نقاش جاوید۔ سیوتات بیعا میونسپلٹی کی ترجمان ڈاکٹر ہما جمشید۔ جاوید الیاس قریشی۔ ندیم صدیقی۔ جوزفین کرسٹینا اور دیگر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔