اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ سپیکر پیپلز پارٹی، ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہوگا جبکہ وزیراعظم کے لیے امیدوار ن لیگ سے ہوگا اور ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گی، ن لیگ سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی، ہم نے سیاہ پٹیاں باندھی ہیں، اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کو 2 ہفتے ہوئے ہیں، انتخابات میں دھاندلی کے سوالوں کا جواب لے کر رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متفقہ فیصلہ سامنے آیا کہ سپیکر پیپلز پارٹی، ڈپٹی سپیکر ایم ایم اے کا ہوگا جبکہ وزیراعظم کے لیے امیدوار ن لیگ سے ہوگا اور ن لیگ متحدہ اپوزیشن کے فیصلوں کی مکمل پاسداری کرے گی، ن لیگ سپیکر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ دےگی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت پہلے ہی جانبداربن چکی تھی ،الیکشن کمیشن ذمہ داری ادائیگی میں مکمل ناکام رہا، استغاثہ نوازشریف اورانکی بیٹی کیخلاف کرپشن کاثبوت پیش نہ کرسکانواز شریف کی باوقار اور باعزت رہائی کے لئے قوم دعا کرے۔