پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کا پارٹی اجلاس ۔پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم ق فرانس کے صدر منیر احمد وڑائچ کی طر ف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کو حتمی شکل دی گئی ۔چیف آرگنائز ر یورپ پاکستان مسلم لیگ ق سید ساجد حسین شاہ۔ صدر چوہدری منیراحمد وڑائچ بھاگووالیہ ۔چیف آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال ۔آرگنائزر چوہدری سجاد احمد برہ ڈوگہ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ نے باہمی مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کی تنظم سازی کی اور تنظیم کے عہدیداران کا با قاعدہ اعلان کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے عہدے اس طرح ہوں گے۔
صدر ۔چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ ۔چوہدری سکندر عباس آف مغلی سینئر نائب صدر ۔ممتاز احمد تارڑنائب صدر ۔چوہدری محمد افضال جنرل سیکرٹری ۔نصر اقبال بھٹی سیکرٹری اطلاعات ۔محمد ذوالقرنین فنانس سیکرٹری ۔جبکہ آفتاب احمد رانجھا ،عبدا للہ صادق رانجھا ،شہزاد خالد ،بلال احمد ،محمد دانش رانجھا ،نصر انور کدھر ،محمد طارق کدھر ،محمد طارق گوندل،ظفر اقبال گوندل ،شمریز ظفر ،اور ضیغم شاہ کارکنان ہو ں گے ۔چیف آرگنائز ر یورپ پاکستان مسلم لیگ ق سید ساجد حسین شاہ ۔چیف آرگنائزر چوہدری جاوید سدوال ۔آرگنائزر چوہدری سجاد احمد برہ ڈوگہ صدر چوہدری منیراحمد وڑائچ بھاگووالیہ اور صدر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ چوہدری ندیم افضل ڈھیرو کہنہ نے نئی تنظیم کے عہدیداران کو خوش آمدید کہا اور مبارک باد دی ۔چوہدری ندیم افضل نے کہا کہ ہمارا ساتھ اپنی تنظیم کے ساتھ ہو گا ۔اور ان کے شانہ بشانہ پاکستان مسلم لیگ ق کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔