پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کو ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنماء اور سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے 17 جون کے دھرنے میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم ہر فورم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ موجودہ حکمرانوں کے ظلم کی خونی داستان ہے جس کے مظلوموں کو انصاف ملنا ضروری ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحہ پر سب سے پہلے منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے تھے۔