counter easy hit

پی ایس 59 کاغیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ،نواز لیگ کامیاب

PML successful

PML successful

بدین…….بدین میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 59 گولارچی کے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل راہو کامیاب ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر پی ایس 59 کے 37 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی۔ غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد نواز چانڈیو کو 13 ہزار 48 ووٹ ملے جبکہ مسلم لیگ ن کے اسماعیل راہو نے 8 ہزار 925 ووٹ حاصل کیے۔ تاہم سابقہ 83 پولنگ اسٹیشن کے نتائج شامل کر کے 120 پولنگ اسٹیشن سے اسماعیل راہو مجموعی طو رپر 35 ہزار 882 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے نواز چانڈیو مجموعی طور پر 33 ہزار 892 ووٹ لے سکے۔