counter easy hit

وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو لے کر بنی گالہ پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کیساتھ طویل ملاقات جاری، ملکی سیاست میں ہلچل

وزیراعلیٰ پنجاب مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو لے کر بنی گالہ پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان کیساتھ طویل ملاقات جاری، ملکی سیاست میں ہلچل

pmln, angry, parliamentarians, meet, prime minister, Imran Khan, after, budget

اسلام آباد: (ایس ایم حسنین) مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے بجٹ اجلاس کے فوری بعد ملاقات اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کو لے کر بنی گالہ پہنچے جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات جاری ہے۔

نیوزایجنسی کے مطابق ن لیگ کے ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اور لیگی ارکان نے وزیراعظم سے بنی گالہ میں ملاقات جاری ہے۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار بھی شامل تھے۔

pmln, angry, parliamentarians, meet, prime minister, Imran Khan, after, budget

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی اپنی قیادت کے رویئے سے نالاں ہیں۔ میثاق معیشت اور مسلم لیگ ن میں گوں مگوں کی صورتحال کے باعث جماعت میں کنفیوژن پائی جا رہی ہے جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ناراض ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کیا جس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات طے کی گئی اور ہفتہ کو انہوں نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اپنی قیادت کے رویے سے نالاں ہیں۔ لیگی ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک تو نہیں بنایا جارہا؟

pmln, angry, parliamentarians, meet, prime minister, Imran Khan, after, budget

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website