counter easy hit

ن لیگ کی تربیت یافتہ ٹیم نے ملک کو دیوالیہ کردیا، نگران سیٹ اپ  بھی آئی ایم ایف کی طرف دیکھ رہا ہے، اصغر برہان

نگران حکومت پچھلی حکومت کے کرتوتوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی ، شمشاد احمد  جیسی خاتون فنانشل پالیسی کو دیکھ کر پریشان ہے تو عا م آدمی کا کیا حال ہوگا
پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے  سیکرٹری جنرل اصغر برہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تربیت یافتہ ٹیم نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔  نگران سیٹ اپ انتخابات کروائےیا ملک کیلئے قرضے ڈھونڈے ۔ کم از کم اتنا تو چھوڑ کر جاتے کہ ملک میں آزادانہ انتخابات ممکن ہوسکتے۔
شریف برادران پانچ سال افسانہ نگاری کرتے رہے اور میڈیا اور نیلے پیلے چینل پر منصوبوں کی تشہیر کرتے رہے اگر کچھ کیا ہوتا تو بجلی اور فنانس کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔نگران حکومت اگر ضروری سمجھے تو گزشتہ حکومت کے کرتوتوں پر سے پردہ اٹھائے تاکہ عوامکا بھلا ہو اور اسے اگلے انتخابات میں فیصلہ کرنے میں آسانی رہے۔

 

PMLN, BROUGHT, COUNTRY, TO, A, STAGE, WHERE, EVERYTHING, IS, GOING, TO BE, BANKRUPT, ASGHAR BURHAN, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website