شیخ طارق جاوید مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر منتخب ہوگئے،قائد میاں محمد نواز شریف کی غیر جمہوری قوتوں کیخلاف پرامن جمہوری جدوجہد کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، شیخ طارق جاوید
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) شیخ طارق جاوید مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر منتخب ہوگئے،اس موقع پر پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی غیر جمہوری قوتوں کیخلاف پرامن جمہوری جدوجہد کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قیادت نے ان پرجواعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ان کا شکرگزار ہوں اورقیادت کے اعتماد پرپورااترنے کی کوشش کروں گا۔ نوجوان کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو متحرک کیا جائیگا تاکہ کوئی نیازی آئندہ میرے ملک کے نوجوانوں کو گمراہ نہ کرسکے ۔ مسلم لیگ ن نوجوانوں سمیت ہر طبقہ کی جماعت ہے اور تمام کارکنوں کو ان کا جائز مقام ملے گا۔آئندہ پاکستانی جمہوریت میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا۔