counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن کا لودھراں میں بڑے جلسے کا فیصلہ، لودھراں کے عوام کاخود شکریہ ادا کروںگا، نواز شریف

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سازشیوں نے اقامہ کوبنیاد بنا کر مجھے نکال دیا ہے،سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،ماضی گواہ ہے پہلے عدلیہ کوبحال کیا اب عدل کوبحال کروائیں گے،نہ میں پریشان ہوں اور نہ ہی کارکنان پریشان ہوں۔انہوں نے آج نمازجمعہ کے بعد پارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں ملا توریفرنس پرریفرنس بنائے جارہے ہیں۔
سازشیوں نے اقامہ کوبنیاد بناکر مجھے نکالا۔ سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ نوازشریف نے کہا کہ ماضی گواہ ہے پہلے عدلیہ کوبحال کیا اب عدل کوبحال کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کل لودھراں جاؤں گا۔ لودھراں کے عوام نے مسلم لیگ ن کو کامیابی دلوائی۔ لودھراں کے عوام کاخود شکریہ ادا کروں گا۔ مسلم لیگ نون آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکنان کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔نہ میں پریشان ہوں اور نہ ہی آپ پریشان ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں خوشحالی آئے گی ۔سی پیک ملک کی تقدیر بدلے گا۔ واضح رہے صدر ن لیگ نواز شریف کل لودھراں میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں ضمنی الیکشن میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website