پیرس، معروف سماجی وکاروباری شخصیت میاں ناظم حسین عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس پہنچے، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی سینئر قیادت اور معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے ان سےخصوصی ملاقات میں دلی مبارکباد پیش کی
پیرس(نمائندہ خصوصی) پیرس کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت میاں محمد ناظم کو کعبۃ اللہ اوردرمصطفیٰ کریم صلی اللہ وعلیہ واٰلہ وسلم کی زیارت وحاضری سے واپسی پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کی سینئرقیادت اور پیرس کے سماجی راہنمائوں چیئرمین خواجہ ماجد، سینئر نائب صدرراجہ ماجد، سماجی راہنما مرزا ساجد اورکیمرہ مین آج ٹی وی سلطان محمود نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ دعا ہے آپکا قدم قدم اور لمحہ لمحہ اللہ پاک اور سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں قبول ہو۔ اور آپ کو اور ہم سب کو بار بار اس در کی حاضری نصیب ہو۔آمین
تمام شخصیات نے آج پیرس میں ان سے خصوصی ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انھیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالٰی انکی حاضری کو قبول فرمائے اور ہمیشہ اپنے محبوب بندوں میںشامل فرمائے۔۔۔آمین اور دنیا و آخرت میں نعلین مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نصیب ہو۔ آمین