لاہور(ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا، آزاد امیدوار پی پی 231 عمران ایوب خان سلدیرا اور سابق ناظم افتخار احمد خان سلدیرا نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیشہ سے ہماری سیاست کا مقصد و محور عام اور غریب آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے، یہی وجہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایسے فلاحی کام کئے جن کی مثال نہیں ملتی، لوگ آج بھی ان کاموں کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بڑے احسن طریقے سے پیش کیا ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، انشاء اللہ جلد کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کا دور سنہرا تھا، زندگی کا ہر شعبہ خوشحال تھا، ترقی کا دور دورہ تھا، آپ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ دریں اثناء مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے وفاقی وزراء بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور فواد حسین چودھری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا ، عمران ایوب خان سلدیرا اور سابق ناظم افتخار احمد خان سلدیرا نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔