counter easy hit

مسلم لیگ ق قابض حکمرانوں سے عوام کی جان چھوڑائے گی۔چوہدری منیر وڑائچ

Munir Ahmed Warraich

Munir Ahmed Warraich

پیرس(عمیر بیگ ) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ق قابض حکمرانوں سے عوام کی جان چھوڑائے گی، انشاء اللہ ہم حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپنا اصولی احتجاج جاری رکھیں گے صوبہ بھر میں عوام کو کوئی انصاف نہیں مل رہا پولیس منہ زور ہو چکی ہے صحافیوں پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں میڈیا حقائق دکھاتا ہے اور اس کا گلہ گھونٹا جاتا ہے انہوں نے پانامہ لیکس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد مونس الٰہی کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے حقیقت اور سچ کو چھپایا اور دبایا نہیں جا سکا حکمرانوں کو اپنے کیے کا احتساب دینا ہو گا موجودہ حکومت اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔