پیرس(یس اردو نیوز)بزمِ اہل سخن پیرس کے زیر اہتمام شاندار محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے لیجنڈ جناب امجد اسلام امجد اور خالد مسعود خان نے خصوصی شرکت کی سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے منعقد، ہونے والی اس تقریب میں پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اس پروگرام خاص بات یہ تھی کہ ایمبیسی آف پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا ادبی پروگرام منعقد ہوا جس پر کمیونٹی نے سفیر پاکستان جناب معین الحق کے کردار کو سراہا. پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے ہوا جس کے بعد سفیر پاکستان نے معزز مہمانوں کے لئے استقبالیہ کلمات کہتے ہوئے جناب امجد اسلام امجد اور خالد، مسعود خان کو خوش آمدید کہا
پروگرام کو دو حصوں میں مختص کیا گیا تھا پہلے حصے میں جناب امجد اسلام امجد اور خالد مسعود خان نے علامہ اقبال کے افکار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دوسرے حصے میں باقاعدہ محفل مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں بزمِ اہلِ سخن پیرس، کے تمام ممبران نے شرکت کی شعراء میں، عاشق حسین رندھاوی، مقبول الہیٰ شاکر، بخشی وقار ہاشمی ،آصف جاوید عاصی، شاز ملک ، ممتاز ملک،عاکف غنی اور ایاز محمود ایاز نے اپنا کلام سنایا جس سے حاضرین بہت محظوظ ہونے اور دل کھول کر داد دی