اسلام آباد (یس ڈیسک) پیر سید نصیر الدین نصیر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات دربار عالیہ گولڑہ شریف اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پیر نصیر الدین نصیر، پیر سید معین الدین المعروف بڑے لالا جی کے صاحبزادے اور پیر مہر علی شاہ کے پڑپوتے تھے۔
آپ نے اردو، پنجابی، فارسی اور پوٹھوہاری سمیت سات زبانوں میں شاعری کی۔ اسی وجہ سےآپ کو شاعرہفت زبان بھی کہا جا تا ہے۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مزار کی چادر پوشی کی تقریب کل بعد نماز عصر ہو گی۔
دربار کے سجادہ نشین سید غلام نظام الدین جامی چادر پوشی کریں گے۔ دو روزہ تقریبات میں نعتیہ محافل اور قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔