کراچی……کراچی کے علاقے غریب آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تاوان کی رقم طلب کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
غریب آباد کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران پاکستان بازار تھانے کے اے ایس آئی اکرم کو گرفتار کرکے سرکاری اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ برآمد کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق اے ایس آئی غریب آباد میں سرکاری گاڑی پر تاوان کی رقم لینے آیا تھا۔گرفتار اہلکار کی نشاندہی پر 7 مغوی شہری بھی بازیاب کرائے گئے ہیں