کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار جبکہ شیریں جناح کالونی میں گولی لگنے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

Police conducted raids in Karachi, 7 suspects arrested
پولیس نے ناظم آباد سے 4 افغان باشندے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں کارروائی کے دورا ن 2 ملزمان کو پکڑلیاگیا،ملزمان کو رہائشی دستاویزات مکمل نا ہونے پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ادھر گلبرگ کے علاقے شاہراہ نورجہاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ، ملزم لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔








