کراچی جیل پولیس نے ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کی عدالت میں پیشی کو خطرہ قرار دے دیا، جیل سپریٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرادیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، جیل سپرینٹنڈنٹ نے عدم پیشی کا لیٹر جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم رئیس مما ہائی پرو فائل ٹارگٹ کلر ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے، جیل سے موومنٹ انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ جیل حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو مقدمات جیل عدالت منتقل کرنے کا خط لکھ دیا ہے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا،رئیس مما کے خلاف چکرا گوٹھ حملہ اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 6سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔