اسلام آباد (ویب ڈیسک) سنتھا رچی کیس، تھانہ بنی گالہ نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔تھانہ بنی گالا پولس نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا پر الزام لگایا گیا لہذا یہ ایف آئی اے کا کیسے بنتا ہے۔ پولیس نے ایف آئی اے کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے معاملے پر مقدمہ درج کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔عدالت نے ایف آئی اے کا کیس بنانے کے حوالے سے پولیس سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔اندراج مقدمہ کی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی خاتون صحافی سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی رہنماؤں پر الزامات کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد گزشتہ روز پہلے رحمان ملک نے سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی تھی۔درخواست جمع کرواتے ہوئے ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سنتھیارچی کامتعدد کیسوں میں عدالت اوردوسرےاداروں کےسامنےپیش ہوناضروری ہے، عدالتوں میں موجودگی کویقینی بنانےکیلئےسنتھیارچی کانام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ خط میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینظیربھٹوکی کردارکشی پرسنتھیارچی کےخلاف ایف آئی اےودیگرعدالتوں میں کیسززیرالتواہیں۔خط8جون کوسیکریٹری سینیٹ کمیٹی داخلہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوبھیجاگیا ہے۔ تا ہم اس خط کے بعد سنتھیا رچی نے خود حکومت سے اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کردی تھی، سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انہیں پاکستان سے ڈی پورٹ کروانا چاہتی ہے اس لیے انہوں نے خود حکومت کو کہا ہے انہیں ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔ امریکی بلاگر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ مجھے پاکستان سے بھیج دیا جائے اور اس مقصد کے لیے پیپلزپارٹی اندرونے خانہ یہ کوشش کررہی ہے کہ مجھے پاکستان سے نکال دیا جائے۔