ملتان میں رفاہِ عام اسکول کے قریب پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 زیرحراست ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔
Police encounter in Karachi, killing 2 suspects
پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے لےجایا جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے تاہم ملزمان کےساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کا تعلق خانیوال سے تھا۔ مارے جانے والے ڈاکو ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔