پشاور کے علاقے مچنی میں ایف سی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 23 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی نے پشاور کے علاقہ مچنی میں کارروائی کرتے ہوئے 23 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ مشتبہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں 170 ایس ایم جی، 303 رائفلز ، 9 چائنہ رائفلز ، 161 پستول اور 5 دستی بم، 11 ریپٹرز اور ہزاروں راونڈز بھی شامل ہیں۔