قصور کے علاقے الہ آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زیر حراست ملزم جاں بحق اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم ولایت سمیت 3 افراد کو ریکوری کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ الہ آباد کے قریب گھات لگائے ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزم ولایت ہلاک ہو گیا ۔
دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔