counter easy hit

اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ان کے گھر جاکر بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

Police investigation on corruption allegations from israeli prime minister

Police investigation on corruption allegations from israeli prime minister

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر 3 افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم پہنچی اور 3 گھنٹے تفتیش کرتے رہے تاہم تفتیش سے قبل بنیامن نیتن یاہو نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزمات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔وسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو  کا کہنا تھا کہ تمام الزمات سیاسی ہیں، بدقسمتی سے مخالفین کو مایوسی ہوگی جیسے کہ پہلے ہوئی تھی کیونکہ اس کیس میں کچھ نہیں لہذا وزیراعظم کو بیلٹ باکس کے زریعے بدلنے کی کوشش کی جائے جوکہ جمہوریت کا رواج ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پر مبینہ طور پر 2 تاجروں سے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے جب کہ اس سے قبل بھی پولیس 2003 سے 2005 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں نیتن یاہو کے خلاف تفتیش کر چکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website