لاہور (یس ڈیسک) سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین نے تصدیق کی ہے کہ لاہور پولیس لائنز کے قریب دھماکا خود کش تھا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس سوال کے جواب میں کہ سیکیورٹی کے اقدامات پہلے سے ہی کیوں نہیں کئے گئے تھے تو ان کا جواب تھاکہ پورے شہر میں سیکیورٹی الرٹ تھی اور ان ہی اقدامات کی وجہ سے خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں داخل نہیں ہو سکا۔