لاہور(ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ خواتین اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشن کی ہدایت پر ناکوں پر تعینات کردیاگیاہے ، یہ اہلکار شہرکے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لگائے جانیوالے ناکوں پر فرائض انجام دیں گی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے تمام ناکہ جات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس ضمن میں خواتین اہلکاروں کو بھی ذمہ داری سونپ دی گئی ،پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 88 لیڈیز اہلکاروں کوناکوں پر تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے ڈیوٹی بھی سنبھال لی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لیڈیز اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر اب تک 872 خواتین راہ گیروں و وہیکلز کو چیک کیا۔ایس پی مجاہد نے بتایاکہ ہرناکے پر دودواہلکار تعینات کی گئی ہیں اور وہ بھی چوبیس گھنٹے دیگر اہلکاروں کی طرح اپنے فرائض منصبی انجام دیں گی ۔ حکام کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستوں کی روزانہ کی بنیاد پر ڈی ایس آر چیک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔