لاڑکانہ: نواحی گاؤں بٹرا میں ضلعی کونسل کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران نے آپس جھگڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
Police officials fought among themselves in Larkana, ASI killed from firring
لاڑکانہ کے نواحی گاؤں گوٹھ بٹرا میں ضلع کونسل کے ضمنی انتخاب کے موقع پر اے ایس آئی خان لاشاری اور اے ایس آئی صدر الدین جونیجو کو سیکیورٹی کے فرائض سونپے گئے تھے، پولنگ کے آغاز پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی ،اسی اثنا میں خان لاشاری نے فائرنگ کردی جس سے صدر الدین شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات انتہائی خراب تھے اور اس سے پہلے بھی وہ آپس میں الجھ چکے تھے۔ اے ایس آئی خان لاشاری کو گرفتار جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔