counter easy hit

کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار معطل

کراچی: شارع فیصل پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وی آئی پی پروٹوکول اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔

Police officials suspended by violence on the citizen in Karachiکراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر وی آئی پی پروٹوکول اسکواڈ کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سیکیورٹی ون ملک احسان کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی، شہری پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کے بعد واقعے میں ملوث اے ایس آئی اللہ دتہ اور سپاہی شاہین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ملک احسان کے مطابق سیکیورٹی اسکواڈ سندھ ہائی کورٹ کے جج کی حفاظت پر مامور تھا جب کہ معطل کئے گئے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے، ملک احسان کا کہنا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کے درمیان اگر کوئی شہری آجائے تو اسے 2 سے 3 مرتبہ وارننگ دی جاتی ہے اور  نہ ہٹنے کی صورت میں پروٹوکول میں آنے والے کو پکڑلیتے ہیں یا پھر گاڑی سے سائیڈ ماردی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی۔