counter easy hit

پولیس اہلکار ایک بار پھردہشتگردوں کے نشانے پر ۔۔۔ جانی نقصان کی اطلاعات موصول

Police once again attacked the target ... Johnny received notifications of damage

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پولیس لائن پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لورالائی میں پولیس لائن پردہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار محرررب نوازشہید، دو زخمی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ حملے کے دوران دھماکے کی بھی آوازسنی گئی۔ پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔پولیس نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کردئیے۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ جوانوں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاربھی پہنچ گئے۔واضح رہے کہ آج پولیس لائن میں پولیس فورس کے بی ون کے امتحان ہونے تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website