counter easy hit

پولیس کے عملے کااشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا

Police personnel

Police personnel

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)خانقاہ ڈوگراں کے نزدیک فیکٹری ایریا پولیس کے عملے کااشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جہاں پر پولیس سے قتل کیس کے اشتہاری ملزم محمد اقبال کو بھی چھڑوالیا گیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بھاری نفری نے مخبری کی بناء پر قتل کیس کے چار سالہ پرانے مقدمہ کے ملزم محمد اقبال کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ ماراجس پر فریقین کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی اور ملزم اقبال فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد خانقاہ ڈوگراں پولیس نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا خضر حیات کی مدعیت میں محمد اقبال اور اسکے چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔