کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس نے چھاپا مارا ہے جس میں عزیر بلوچ گروپ کا ملزم گرفتار کیا گیا اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔
Police raid in Lyari, suspect arrested, weapons and grenades recovered
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گینگ وارملزم عبدالسلام بلوچ گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے ۔ ملزم عبدالسلام بلوچ کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور آپریشن کے بعد سے ماڑی پور میں روپوش تھا ۔ ملزم پر پولیس مقابلہ،بھتاخوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کےمقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔