کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں واقع خدا کی بستی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا ہے۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن عابد علی بلوچ کے مطابق خدا کی بستی میں جوئے کے اڈے پر چھاپےکے دوران 11جواریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے نقدرقم اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔