پولیس کارروائی کم اور سرپرائز زیادہ دینے پر یقین رکھنے لگی ہے۔ ایسا ہی کچھ ساہیوال میں دیکھنے میں آیا جہاں کھاد مہنگی بیچنے کے الزام میں تین سال کے بچے پر مقدمہ درج کر دیا۔ عدالت پیشی پر بچے کی جان بخشی ہوئی۔
ساہیوال: ساہیوال میں غلام عباس نامی شخص کا کہنا ہے پچھلے سال پولیس افسر نے کھاد ادھار دینے سے انکار پر محکمہ زراعت کے افسر سے ملکر اسکے تین سالہ بیٹے عبداللہ اور چچا کے خلاف کھاد مہنگی فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا۔ والد نے الزام لگایا تفتیشی افسر نے رشوت بھی لی۔ سول جج کی عدالت میں بچے کی پیشی پر تفتیشی افسر کی طلبی ہوئی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور بچے کو گھر بھیج دیا۔ کیس کی مزید سماعت25 اکتوبر کو ہو گی۔