counter easy hit

پشاور: 26 احتجاجی اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج

Police registered

Police registered

پشاور…..پشاورپولیس نے سڑک پر احتجاج کرنے والے 26 اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
پشاورپولیس نے شیرشاہ سوری روڈ پر احتجاج کرنے والے 26 اساتذہ کے خلافہ تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیاگیا جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اورسڑک بلاک کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ٹیچراسٹنٹ سروائیول سوسائٹی خیبرپختونخوا نے اپنی مستقلی کے حق میں 16 فروری کو شیر شاہ سوری روڈ کو بلاک کیاتھا۔ اساتذہ نے پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگارکھا ہے۔ اساتذہ کا تعلق صوبے کے مختلف علاقوں سے ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔