گجرات(انور شیخ سے )ڈی پی او صاحب خداراایک نظر ادھر بھی،،پولیس قوم رضا کار 9ماہ کی تنخواہ سے محروم ہو گئے ،تنخواہ نہ ملنے پر گھروں میں فاقے آگئے ،گجرات تھانہ اے ڈوثرن،تھانہ بی ڈوثرن،تھانہ سول لائن گجرات کے سینکڑوں پولیس قومی رضاکاروں کو نو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی جس کی وجہ قومی رضاکار سخت مشکلات کا شکار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے ،قومی رضا کاروں کا کہناہے کہ ساری رات پولیس کے ساتھ دیوٹی دیتے ہیں جس کا ہمیں کو ئی فائدہ نہیں ہو رہا الٹا ہماری تنخواہ روک لی جاتی ہے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں ہمارے بچے ان کو دعائیں دیں گے