لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی احتساب عدالت پیش پر پولیس نے لیگی ایم این اے کو گیٹ پر روک لیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ اوررمضان شوگرملزکیس کی سماعت آج ہوگی،
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے وکلا کے ہمراہ احتساب پہنچ گئے جبکہ لیگی رہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس نے لیگی ایم این پرویز ملک کو احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا،اس پر پرویز ملک نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوپتہ نہیں میں ایم این اے ہوں،کانسٹیبل نے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں توکیا،ہم ڈیوٹی کررہے ہیں،افسران سے اجازت ملے گی توجانے دیں گے،اس پر پرویز ملک نے کہا کہ جولوگ اندرجارہے ہیں وہ آپ کے رشتے دارہیں؟شہبازشریف سے بڑاکیس کس کاہوسکتاہے۔واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کو بکتر بند گاڑی کے ذریعہ نیب آفس لایا گیا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کر بکتر بند گاڑی کے ذریعہ پہنچا دیا گیا۔ احتساب عدالت پیش کرنے سے قبل نیب کی میڈیکل ٹٰیم نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ شہبازشریف کا بلڈ پریشر، شوگر لیول بھی چیک کیا گیا۔ میڈیکل ٹیم نے شہبازشریف کو صحت مند قرار دیا۔نیب لاہور نے گزشتہ روز شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا اور آج ان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا۔ شہباز شریف کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو لیگی کارکنوں مشتعل ہو گئے اور نیب کے قافلے کو گھیرے میں لے لیا۔
احتساب عدالت کے باہر لیگی رہنما پرویزملک، خواجہ عمران بھی موجود تھے۔ جبکہ لیگی کارکن بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے۔ کارکنوں نے شہباز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔احتجاج اور مظاہرےدوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع ہو گئی۔ سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے احتساب عدالت جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا دی گئیں۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ نیب عدالت میں آج کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں۔ احتساب عدالت میں داخل ہونے سے میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔کون سی عدالت میں پیش کیا جائے گا؟شہبازشریف کو نیب کورٹس کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پراسیکیوٹر نیب جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔سابق وزیر اعلیٰ پر الزامخیال رہے کہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انھوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ فوادحسن فواد نے ان کی پوری معاونت کی۔ چودھری لطیف سنز کو قواعد کے مطابق ملنے والا آشیانہ کا ٹھیکہ منسوخ کیا اور بسم اللہ کمپنی کو نوازا۔ پی ایل ڈی سی کی موجودگی میں ایل ڈی اے کو کام دیا۔ ایل ڈی اے میں احد چیمہ نے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیئے۔ن لیگ کا مؤقفترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو پنجاب میں خوشحالی کی سزا دی گئی۔ عثمان بزدار کو شہبازشریف سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ سیاسی مخالفین ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔نواز شریف کا رد عملنوازشریف نے شہبازشریف کی گرفتاری کو افسوسناک اور مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ حکومت جو سلوک مخالفین سے کر رہی ہے۔ کل کو اسے بھی بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔شہباز شریف کی گرفتاری ہضم نہیں ہونے دیں گے: حمزہ شہبازحمزہ شہباز نے اپنے والد کی گرفتار پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن الزامات سب پر ہیں تو گرفتار شہباز شریف کو ہی کیوں کیا گیا۔ نیازی صاحب پر ہیلی کاپٹر کیس ہے۔ علیم خان پر، بابر اعوان پر بھی کیسز ہیں۔ ہم شہباز شریف کی گرفتاری ہضم نہیں ہونے دیں گے۔