پشاور کے حیات آباد فیز تھری چوک میں پڑے مشکوک بیگ کو واٹر چارج کے ذریعے کلیئر کردیا گیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کا واٹر چارج پھٹنے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، چیک کرنے پر مشکوک بیگ سے پلاس اور پیچ کس برآمد ہوئے۔
پشاور کے فیز 3 چوک میں علی الصبح مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔بی ڈی یو کے اہلکاروں نے سڑک کنارے مشکوک بیگ کو کلیئر کرنے کے لئے واٹر چارج لگایا کہ اس دوران بی ڈی یو اہلکاروں کے اپنے ہی واٹر چارج کا دھماکا ہوگیا جس سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، مصروف شاہراہ کو تقریباً 2 گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا جب دوبارہ مشکوک بیگ کوچیک کیا تھا تو بیگ میں پیچ کس، پلاس اور دیگر مکینیکل کام میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا۔