پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی کےواقعہ میں خود کش حملہ آوروں نے سی فور کیمیکل کااستعمال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکوں میں سی فور کیمیکل کااستعمال کیا،سی فور کیمیکل کی وجہ سے دھماکے کی جگہ آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑانے سے پہلے پولیس اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ بھی کی تھی جبکہ زیادہ تر جاں بحق اور زخمیوں کے جسموں پر گولیوں اور دھماکاخیز مواد پھٹنے سے زخموں کے بھی نشانات پائے گئے۔