لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) مقامی انتظامیہ وپولیس بھونڈوں کے سامنے بے بس ہوگئی،گرلزکالجزوسکولزکے باہربھونڈوں کے ڈیرے،ون ویلنگ اور مین بازارمیں خواتین کے ساتھ بے ہودہ حرکات۔عوام نے اپنی عدالت لگاکرموقع پر فیصلے کرکے بھونڈوں کی ٹھکائی شروع کردی،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ لالہ موسیٰ کے زنانہ تعلیمی اداروں کے صبح اور چھٹین کے اوقات میں لڑکوں کے غول کے غول طالبات کیلئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں،جبکہ تعلیمی اداروں کے باہرون ویلنگ بھی معمول بن چکی ہے،زنانہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ بازاروں میں بھی خواتین خصوصاً نوعمرلڑکیوں کے ساتھ بے ہودہ حرکات اوربدتمیزی سے بھی تاجربرادری پریشان ہے،اورلوفرلڑکوں کی موقع پر پکڑکرچھترول کردی جاتی ہے جبکہ اس موقعہ پر لالہ موسیٰ کی پولیس،انتظامیہ کہیں بھی نظرنہیں آتی،شہری حلقوں نے ڈی سی اوگجرات،ڈی پی اوگجرات سے مطالبہ کیاہے کہ تعلیمی اداروں اورکاروباری مراکزمیں پولیس ملازم تعینات کئے جائیں