محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے بٹگرام میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان سوات کے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
Policeman gunned down in Peshawar, two TTP terrorists arrested
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردمحمد نواز اور عزیز اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور انہوں نے افغانستان سے آئی ای ڈی بنانے اور اسلحہ چلانے کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں پر بٹگرام میں میں ٹرانسمیشن لائن کے پول دھماکوں سے اڑانے کا الزام ہے۔ملزمان سے ڈی پی او آفس بٹگرام کی وڈیو بھی برآمد ہوئی ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کوزہ بانڈہ چائنہ کیمپ، ڈی پی او آفس بٹگرام ، چانچل تھانہ اور آرمی ہیڈکوارٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔