کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر غور کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزراء، وزرائےاعلیٰ، سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں، جس میں20 نکاتی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسےمتعلق صوبوں کےمسائل پربھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کی ٹاسک فورس کے سربراہ ناصر جنجوعہ نے شرکا کو بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو فعال بنانےسے متعلق امور زیر غور ہیں۔
اجلاس سے پہلے وزیر اعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی اور انہیں سرحدوں کی صورتحال سے آگاہ کیا