اسلام آباد ; مولانا فضل الرحمن خلیل نے عام الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے سینئر رہنما اسد عمر نے فیس بک کے ذریعے بتایا کہ فضل الرحمن خلیل اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اور وہ انتخابی مہم میں اس کیلئے کردار ادا کریں گے اسد عمر اسلام آباد حلقہ این اے 54 سے الیکشن لڑ رہے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مولانا حلقہ این اے 54 اور این اے 61 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت بھی کریں گے۔ مولانا خلیل کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے اور اپنے مذہبی گروپ انصار الامہ کی قیادت کرتے ہیں اسد عمر نے بتایا کہ مولانا خلیل کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں ہے مولانا خلیل دفاع پاکستان کونسل میں بھی رہ چکے ہیں۔مزید نیشنل اور انٹرنیشنل خبروں کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ کو وزٹ کر سکتے ہیں۔