کراچی ;پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے آزامیدوارں کی ” کھیپ “ اکھٹی کرنا شروع کر دی ہے اور دھڑا دھڑ امیدواروں کو جہاز میں بیٹھا کر اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر چھوڑتے ہوئے آگے نکلتے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے کراچی
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 16 سے 17 امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ، دیگر 8 امیدوار بھی رابطے میں ہیں ، ، ہم نے ناراض اراکین کو بھی منایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے سفر میں ہمارے ساتھ جو چلنا چاہے مل سکتاہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کر لی ہے تاہم دوسری جانب عمران خان کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں اور ان میں وہ اتفاق دیکھنے میں آرہاہے جو کہ شائد آ ج سے پہلے نہ دیکھا گیا ہو گا ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور قومی اسمبلی میں مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں قومی اسمبلی کا ایوان 328 سے 330 کا ہے جس میں سے 168 اراکین کی حمایت پی ٹی آئی کو مل گئی ہے جس میں خواتین اور اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کی
کہ صوبائی اسمبلی میں بھی ان کی پارٹی کو مطلوبہ نمبرز حاصل ہوگئے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا ہاؤس 371 کا ہے لیکن اس وقت کی صورت حاصل میں یہ اعوان 360 کے لگ بھگ رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری 180 نشستیں ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنائی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ق) سے فارمولا طے پایا ہے، وہ پنجاب اور مرکز دونوں میں شراکت دار ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب تحریک انصاف سے ہی ہوگا جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو نمائندگی دی جائے گی جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے پارٹی رہنما جہانگیر ترین جلد ملاقات کریں گے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 4 اور قومی اسمبلی کے 2 آزاد اراکین نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔