اسلام آباد (ویب ڈیسک) بالآخر برف پگھلنے لگی، حکومت کی جانب سے زبردست اعلان کر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم نے گیس رائلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں، یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کوشکست دیں گے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اورعوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان اورعسکری قیادت مل کراحسن انداز سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں۔ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کو طاقتوروں کے چنگل سے آزاد کر کے با اختیار بنایا، ان طاقتوروں کو تکلیف یہ ہے قانون ان سے بالاتر کیسے ہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کا کرپشن کا ڈھٹائی سے دفاع کرنا باعث شرمناک ہے، لیگی قیادت کےاعمال ان کے سامنے آ رہے ہیں، قوم کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک میں کرپشن کے خلاف جہاد کاعلم بلند رکھے ہوئے ہیں، قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو قوم خوب جانتی ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کوئی جھوٹا پروپیگنڈا انہیں اب گمراہ نہیں کرسکتا، فارن فنڈنگ کا واویلا کرنے والے آل اولاد، فارن اکاؤنٹس سمیت فارن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال مراد سعید کے 5 سوالوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں، احسن اقبال مراد سعید کو جواب نہیں دے سکے نیب کو کیا دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تمام وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی، ملکی قیادت قومی امور سمیت عوامی فلاح اور ترقی کے لیے یکسو ہیں، وزیراعظم نے گیس رائلٹی اور صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہوگا، یکساں تعلیم کے مقصد کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے، اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری سے آگاہ کیا گیا۔