لاہور: تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں ق لیگ کے سابق ایم پی اے میاں عبدالستار اور سابقہ چیئرمین بیت الامال رانا محمد ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ق لیگ سے سابق ایم پی اے میاں عبد الستار اور سابقہ چیئرمین بیت الامال رانا محمد ریاض نے ساتھیوں سمیت سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء اور لاہور سے ایم پی اے شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔