اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوور سیز پاکستانیوں کے لیے “یاران وطن” مہم کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر صورتحال پر اعتماد میں لینےکافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہچیئر مین سیکرٹریٹ بنی گالہ میں آج سہ پہر اجلاس ہو گا، جس میں وزیر اعظم کےقوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پھرقوم کوصورتحال سےآگاہ کریں گے، جس میں وہ کورونا کی صورتحال ، حکومتی اقدامات اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پربات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قوم کو نیشنل کمانڈ کوآرڈینیشن کنٹرول سینٹر کےاعدادوشمار سےآگاہ کریں گے ،کورونا صورتحال میں ملکی معیشت سے متعلق بتائیں گے اور ساتھ ساتھ قرضوں میں ریلیف اورآئی ایم ایف کی امدادپربھی بات کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں کیا اہم اعلان کریں گے، اس حوالے سے تفصیلات اےآر وائی نیوزنےحاصل کرلیں۔ جس کے مطابق وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے “یاران وطن” مہم کااعلان کریں گے ، ٹیلی میڈیسن پر مشتمل یاران وطن کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیارکرلیا گیا ہے ، وزارت اوورسیز پروفیشنلزکوڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے میں تعاون کریگی اوورسیز ہیلتھ پروفیشنلز وائرس سے بچاؤ پراپنی تجاویزدےسکیں گے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور ظفر مرزا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ زیر اعظم عمران خان نے قوم کو ایک بار پھر صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوور سیز پاکستانیوں کے لیے “یاران وطن” مہم کا اعلان کریں گے۔