اسلام آباد: سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے
سپریم کورٹ کے باہر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران شاہی خاندان وہی فیصلہ قبول کریں گے جو انکے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، شریف فیملی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔ سراج الحق نے کہا ہم نے فیصلہ کرلیا ہے، چوکوں اور چوراہوں میں بھی کرپشن کیخلاف لڑیں گے، عدلیہ اور ایوانوں میں بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپٹ لیڈران کو اپنی جماعتوں میں جگہ نہ دیں۔