counter easy hit

سیاسی جماعتیں ارکان اسمبلی کے پیچھے نوٹ لے کرگھوم رہے ہیں، رؤف صدیقی

Rauf Siddiqui

Rauf Siddiqui

کراچی (یس ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پانچویں نشست ان کی جماعت کی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عام انتخابات سے لے کر ابتک دھاندلی جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن جمہوریت کا تسلسل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کسی کو بے ایمانی کرکے سینیٹ میں قدم نہیں رکھنے دیں گے، سندھ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پانچویں نشست مسلم لیگ فنکشنل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے 22 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کی وہ ہارس ٹریڈنگ کی حامی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا کہ محسوس ہورہا ہے کہ عام انتخابات سے لے کر اب تک دھاندلی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر قانون پاس ہوتا تو ثابت ہوجاتا یہاں ارکان فروخت ہوتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اویس مظفر نے کہا کہ جو کچھ نہیں کر سکتے وہ الزام لگاتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری کیسے ہوتی ہے جانوروں کی خریداری کیسے ہوتی ہے دعوی کرنے والوں کے اراکین کیسے ساتھ چھوڑ کر جاتے ہیں سب نے دیکھ لیا۔

سیاسی جماعتیں ارکان اسمبلی کے پیچھے نوٹ لے کرگھوم رہے ہیں۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہا کہ اگر ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی تو ہم جیت جائیں گے۔