کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں اہم حقائق سامنے آئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہ بنایا جائے بلکہ آپریشن بھتہ خوروں، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئندہ ہے دیگر حلقوں کی طرح کراچی میں بھی جعلی الیکشن کی چھان بین کی جائے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بلوچستان آتش فشاں بن گیا ہے۔
بلوچستان کے ناراض نوجوانوں کو راضی کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر جدوجہد کرنی چاہئے۔